پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن سیکٹر کے بہتر مستقبل کیلئے اداراتی نظام میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے،چیئرمین پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسو سی ایشن
پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن گزشتہ روز وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی منرل ڈپارٹمنٹ کو دئیے گئے ہدایات کو سیکٹر کیلئے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے ان ہدایات پرعمل درامد کو یقینی پر زور دیا ہے۔
پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن سیکٹر کے بہتر مستقبل کیلئے اداراتی نظام میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ گلگت بلتستان میں لیزوں سے پابندی ہٹانے سے پہلے پرانے کیسز جو کئ سالوں سے منرل ڈپارٹمنٹ کی نااہلی اور بد دیانتی کی وجہ سے پینڈنگ/زیر التواء ہیں متعلقہ کمپنیوں کو جلد از جلد گرانٹ کریں ۔اور مائینگ کنسیشن رول 2024 کے متعلق ایسوسی ایشن کے جائز تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کریں اور اس کے بعد لیزوں سے پابندی ہٹانے کا اعلان باقاعدہ ایک ہفتہ قبل مقامی اور قومی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے سے کیا جائےنہ کہ رات کے اندھیرے میں اچانک سے لیزوں کو کھولنا سیکٹر سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ بددیانتی تصور ہوگی جو کہ پیمرا رول کی بھی خلاف ورزی ہوگی اگر ایسے اقدامات کی کوشش کی گئی تو بھرپور ردعمل دینگےاور ہر فورم میں چیلنج کیا جائے گا ۔چئیرمین و کابینہ پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن



