وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا آئی جی پولیس کو جامعہ قراقرم واقعے کے حوالےسےسخت قانونی کارروائی  کرنے کا حکم


گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے آئی جی گلگت بلتستان کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) میں منعقدہ سپورٹس ایونٹس کے دوران بد نظمی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اسلحے کی نمائش اور اس کا استعمال کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے اور تعلیمی اداروں کا پُرامن ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں