وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے زین العابدین کی حوصلہ افزائی
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذربائیجان میں منعقدہ فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فٹبالر زین العابدین کو سووینئر پیش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ زین العابدین کی شرکت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور ملک کا نام روشن کرنے کا باعثِ تحریک ہے۔
Load/Hide Comments



