بابوسر ڈکیتی کیس ٹریس: دیامر پولیس کی بڑی کامیابی، دو ملزمان گرفتار

دیامر (نمائندہ خصوصی): دیامر پولیس نے سال 2026 کے دوران بابوسر کے علاقے میں پیش آنے والے واحد ڈکیتی کے سنگین واقعے کو پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر تفتیش کے ذریعے کامیابی سے ٹریس کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، ایس ڈی پی او سٹی فقیر محمد کی سرکردگی میں ایس ایچ او تھانہ جل عظمت شاہ اور اے ایس آئی بشیر احمد کی قیادت میں پولیس آپریشنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 19/2026 (بجرائم 395/341/299/34 ت پ) میں ملوث ملزمان اناراللہ ولد عبدالستار اور سجاد عالم ولد آفسر خان (ساکنان چھراٹ تھک) کو دبوچ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے کارروائی تیزی سے جاری ہے۔
دریں اثنا، ڈی پی او دیامر محمد ایاز خان (پی ایس پی) نے اس کامیاب پیشہ ورانہ کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے اور ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور کارروائیاں مزید تیز کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں