انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کی عمارت کی توسیع ناگزیر، باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے گا، سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی یقین دہانی

سیکرٹری ورکس گلگت بلستان

کی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری و مجوزہ تعمیراتی کاموں، دستیاب سہولیات اور محکمانہ ضروریات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات رحمان شاہ نے سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سجاد حیدر کو عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا اور موجودہ صورتحال، تعمیراتی ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کی عمارت میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات کا دفتر اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا سب آفس بھی قائم ہے۔ مختلف اہم دفاتر کی موجودگی اور محکمانہ امور میں اضافے کے پیش نظر عمارت کی بالائی منزل کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی توسیع سے دفاتر کے لیے اضافی جگہ دستیاب ہوگی، دفتری امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی اور متعلقہ اداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ محکمہ اطلاعات کی بڑھتی ہوئی انتظامی اور پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سجاد حیدر نے عمارت کی تعمیر اور توسیع سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عمارت کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کی تکمیل جلد یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری دفاتر کو بہتر انفراسٹرکچر اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں