واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026، کرکٹ اور والی بال کے دلچسپ مقابلے، فٹ بال میں واک اوور
چلاس: واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026ء کے تحت ایونٹ کے پہلے روز چلاس میں کرکٹ اور والی بال کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، جبکہ فٹ بال کے ڈپارٹمنٹل اور انٹر اسکولز مقابلوں میں مخالف ٹیموں کی عدم شرکت کے باعث میدان میں موجود ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔
کرکٹ کا پہلا میچ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی ٹیموں کے درمیان طے تھا، تاہم لوکل گورنمنٹ کی ٹیم کی عدم شرکت کے باعث فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو فاتح قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے پولیس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ سی اینڈ ڈبلیو کے کھلاڑی ناصر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
والی بال کے پہلے میچ میں ممتاز کلب نے لیپرڈ کلب کو دو، ایک سیٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ریمبو کلب نے واپڈا اسٹار کو دو، صفر سیٹس سے ہرایا، جبکہ تیسرے میچ میں امان فاؤنڈیشن نے فارم کنگ کی ٹیم کو تین، صفر سیٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

فٹ بال کے ڈپارٹمنٹل مقابلے میں واپڈا ڈی بی ڈی پی اور واپڈا الیون کے درمیان میچ شیڈول تھا، تاہم واپڈا ڈی بی ڈی پی کی ٹیم کی عدم شرکت کے باعث واپڈا الیون کو فاتح قرار دیا گیا۔ اسی طرح انٹر اسکولز مقابلے میں گورنمنٹ اسکول شاہین کوٹ کی ٹیم کی عدم شرکت پر پبلک اسکول چلاس کو واک اوور دے دیا گیا۔
ایونٹ کے دوران واپڈا کے سینئر حکام، اسسٹنٹ کمشنر چلاس، گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ اور ضلعی اسپورٹس آفس کے متعلقہ حکام بھی موجود رہے۔
اسپورٹس گالا کے دوسرے روز کرکٹ، والی بال اور فٹ بال کے مزید مقابلے کل منعقد ہوں گے۔
اسپورٹس گالا کے دوسرے روز کرکٹ، والی بال اور فٹ بال کے مزید مقابلے کل منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل مقابلے 6 اور 7 نومبر کو چلاس میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں مختلف سرکاری محکموں اور کھیلوں کے کلبوں کی 30 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

واپڈا دیامر اسپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا، کھیلوں کے فروغ کے ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور کھیلوں کے ذریعے واپڈا اور مقامی آبادی کے درمیان روابط اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے



