صوبائی وزیر سید جلال علی شاہ کا مسافر بس حادثے پر اظہارِ افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت
گلگت: صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال علی شاہ نے گلگت سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سید جلال علی شاہ نے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
صوبائی وزیر نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
Load/Hide Comments



