وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مسافر بس حادثے پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

amjad hussain advocate

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ان کا دل انتہائی غمگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ امجد حسین نے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو بلا تاخیر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین تک فوری امداد پہنچانے کی بھی تاکید کی۔

وزیراعلیٰ نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں