اسلام آباد:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گورنرکے پی کےسےملاقات؛فضائی سہولیات،حدبندی کےمسائل اورعملےکی تربیت پراہم فیصلے

​اسلامآباد (نیوزڈیسک): وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں خطوں کے باہمی دلچسپی کے امور، گلگت بلتستان کے لیے فضائی سہولیات اور دیرینہ حدبندی کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

​ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے لیے فضائی سروس کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ’ساؤتھایئر‘ کی انتظامیہ سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر طے پایا کہ حکومتِ گلگت بلتستان کی ضمانت پر طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، جبکہ ساؤتھ ایئر مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے تحت پروازوں کے آپریشنز انجام دے گی۔

وزیراعلیٰ امجد حسین آذر نے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے سٹاف کو پشاور میں ٹیسٹنگ سروس کے شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنے کا معاملہ بھی گورنر خیبر پختونخوا کے سامنے اٹھایا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو فوری طور پر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

​مزید برآں، دونوں خطوں کے درمیان دیرینہ حدبندی کے تنازعات پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ابتدائی طور پر ان مسائل کو دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی سطح پر زیرِ غور لایا جائے گا، جس کے بعد حتمی فیصلے کے لیے معاملہ سیاسی قیادت کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ تمام مسائل افہام و تفہیم اور خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں