گلگت میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پرسخت کارروائیاں: غیرقانونی نمبرپلیٹس،فینسی لائٹس اورکالےشیشےتلف
گلگت: سٹی ٹریفک آفیسر گلگت اے ایس پی خدیجہ طاہر (پی ایس پی) کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جوٹیال، دنیور اور سٹی سیکٹرز میں جاری کارروائیوں کے دوران 100 غیر قانونی نمبر پلیٹس، 1000 فینسی لائٹس اور 1500 کالے شیشے اتار کر تلف کر دیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مقررہ معیار کے مطابق نمبر پلیٹس نصب کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی فینسی لائٹس و کالے شیشوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔
Load/Hide Comments



